• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارہ حادثے میں جھلسنے والی تین گھریلو ملازماؤں میں سے ایک کی حالت تشویشناک

طیارہ حادثے میں جھلسنے والی تین گھریلو ملازماؤں میں سے ایک کی حالت تشویشناک 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)طیارہ حادثے میں جھلسنے والی تین گھریلو ملازماؤں میں سے ایک کی حالت تشویشناک جبکہ دو کی حالت قدرے بہتر ہے ۔ تینوں لڑکیاں کزنز ہیں ۔ ان کے ماموں محمد عیسیٰ کاکہنا تھا کہ اسپتال میں مفت اور اچھا علاج ہو رہا ہے جس سے وہ مطمئن ہیں تاہم وہ بہت غریب ہیں ان کی حکومت سے درخواست ہے کہ ان کی مالی مدد کریں۔برنس سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر احمرالعبران کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں جھلسنے سے تین لڑکیاں ہمارے پاس منتقل کی گئی تھیں جن میں 14سالہ ناہیدہ ولد غلام قادر، 18سالہ ماہرہ زوجہ خمیسو اور 35سالہ عزیزہ زوجہ حاجی وگھیو شامل ہیں ۔ناہیدہ 59فیصد ،ماہرہ 32فیصد اور عزیزہ 30فیصد جھلس گئی ہے ۔ ناہیدہ کی حالت تشویشناک ہے ۔

تازہ ترین