آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

آغا علی اور حنا الطاف انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کیوں نہیں کررہے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی آغا علی اور حنا الطاف انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو نہیں کرتے ، دونوں کے اکاؤنٹ پر فالو کرنے والوں کی تعداد صفر ہے یعنی وہ کسی کو بھی فالو نہیں کرتے۔


آغا علی کے ایک مداح نے ان کی توجہ اس جانب مبذول کروانے کی کوشش کی تو وہ ہنسی میں ٹال گئے اور اہلیہ کو فالو نہ کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ایشا نامی انسٹاگرام صارف نے آغا علی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ’بیگم کو فالو کرلیں‘

مداح کو جواب دیتے ہوئے آغا علی نے محض قہقہ لگادیا اور مزید کوئی جواب دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ جمعتہ الوداع یعنی 22 مئی 2020 کو چند عزیزوں کی موجودگی میں آغا علی اور حنا الطاف کا نکاح ہوا تھا۔

 اداکار و گلوکار آغا علی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی تھی۔

خوشی کے اِس موقع پر آغا علی کا کہنا تھا کہ’چند سال قبل انہوں نے اور حنا الطاف نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے لیکن ہم دوبارہ ملے اور پھر ہماری دوستی ہوگئی جس کے بعد میں نے حنا کے ساتھ ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید