• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اشرف کی آغا علی اور حنا الطاف کو نکاح کی مبارکباد

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران اشرف نے جمعۃ الوداع کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا الطاف اور گلوکار و اداکار آغا علی کو اُن کے نکاح کی مبارکباد دی ہے۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے ‘ میں ذیشان کا مرکزی کردار ادا کرنے والے عمران اشرف نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر حنا الطاف اور آغا علی کے نکاح کی تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ عمران اشرف اور اُن کی اہلیہ کرن اشرف بھی موجود ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ عمران اشرف نے شوبز انڈسٹری کے اِس نئے جوڑے کو نکاح جیسی پاک سُنت ادا کرنے پر مبارکباد دی۔

عمران اشرف نے حنا الطاف اور آغا علی کو اُن کی زندگی کے سب سے حسین موقع پر دُعا دیتے ہوئےکہا کہ ’اللّہ پاک ہمیشہ آپ دونوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور آپ کی زندگی خوشیوں سے بھر دے آمین۔‘

یاد رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی نے گزشتہ ہفتے جمعۃ الوداع کے موقع پر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی تصاویر اِس نو بہیاتے جوڑے نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔


















خوشی کے اِس موقع پر آغا علی کا کہنا تھا کہ’چند سال قبل انہوں نے اور حنا الطاف نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کو نا پسند کرتے تھے لیکن ہم دوبارہ ملے اور پھر ہماری دوستی ہوگئی جس کے بعد میں نے حنا کے ساتھ ساری زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا۔‘

تازہ ترین