• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA کی تباہی ماضی کی نا اہل حکومتوں کی وجہ سے ہوئی، فردوس شمیم نقوی

رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی تباہی، ماضی کی نا اہل حکومتوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے میرٹ سے ہٹ کر سرکاری محکموں میں بھرتیاں کیں، قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور دیگر اداروں کی تباہی میں ماضی کی نا اہل حکومتوں کا ہاتھ ہے ، پی آئی اے میں غیر قانونی لوگ بھرتی کیے گئے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ڈی ا ین اے کی ٹیسٹنگ کے لیے لاہور سے لوگ آئے، یقین دلاتے ہیں طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ شفاف اور جامع ہوگی ۔

انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سعید غنی ہر چیز کے ایکسپرٹ بنے ہوئے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ دو کروڑ کے شہر میں ایک سرد خانہ دکھائیں جہاں دو سو لاشیں رکھ سکیں۔

تازہ ترین