• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان گزشتہ 2 ماہ سے ٹڈ ی دل کی زد میں ہے، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان گزشتہ 2 ماہ سے ٹڈ ی دل کی زد میں ہے، ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے بھی حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹڈی دل اور کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے باعث میل جول کم ہو، اس لیے عید سادگی سے منائی، کورونا متاثرین کو راشن اور  رقم ادا کی گئی۔

لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی، ہمیں اب کورونا کے ساتھ جینا ہوگا، ورنہ کورونا ہمیں جینے نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا علامات مخفی ہونے کی وجہ سے لوگ سنجیدہ نہیں لے رہے، ایس او پیز پر عمل درآمد کریں گے تو کورونا کے ساتھ جینا سیکھ جائیں گے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلڈ پریشر کے مریض بھی اس بیماری کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔

تازہ ترین