• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردوارہ حملہ مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان خلا پیدا کرنیکی سازش ہے، جموں کشمیر نیشنل فرنٹ

اسلام آباد(صالح ظافر) جموں کشمیر نیشنل فرنٹ کا کہنا ہے کہ گردوارہ حملہ مسلمانوں اور سکھوں کےدرمیان خلا پیدا کرنیکی سازش ہے۔ تفصیلات کے مطابق، جموں کشمیر نیشنل فرنٹ(جے کے این ایف) کے ترجمان نے سرینگر سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے شہر ڈربی کے گردوارے پر حملہ اس لئے بھی تکلیف دہ ہے کیوں کہ سکھ برادری نے ہمیشہ جموں کشمیر کے عوام کی آزادی کے مقصد کی حمایت کی ہے۔ سکھ برادری سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ سال اگست کے بعد سے بھارت بھر میں سکھوں نے کشمیریوں کو ہندو انتہا پسندوں کے حملوں سے بچانے کیلئے مدد کی ہے وہ تاریخ کاناقابل فراموش باب ہے ۔

تازہ ترین