• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز نہ کھولنے کا فیصلہ

محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے کے سرکاری کی اسپتالوں کی او پی ڈیز فوری طور پر نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ نہ رکھے جانے کی وجہ سے صوبے میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او پی ڈیز کھولنے سے ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں میں کورونا کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

دوستین جمالدینی نے کہا کہ شدید بیمار مریضوں کا طبی معائنہ اسپتالوں کے مختلف وارڈز میں کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین