• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

​پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب

پیرس (رضا چوہدری ) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ن لیگ فرانس کے صدر میاں محمد حنیف نے کی، تقریب میں ن لیگ کے چیئرمین راجہ علی اصغر ، سینئر رہنما طلعت چوہان ، سینئر نائب صدر سردار ظہور اقبال، نائب صدر راجہ نثار علی خاں ، ن لیگ یورپ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری راؤ طاہر اور دیگر نے شرکت کی، تقریب میں یوم تکبیر کا کیک بھی کا ٹا گیا اور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک و قوم کےلئے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔ ملک کا دفاع مضبوط بنانے کےلئے تمام تر عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت والے ممالک کی فہرست میں شامل کرایا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف فرانس میں دو دفعہ منتخب ہونے والے جنرل سیکرٹری رانا عمران عارف نے ن لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور مختصر خطاب میں میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر مقررین نے عمرانی حکومت کی طرف سے میڈیا کا گلا دبانے اور جنگ جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، مقررین نے یکطرفہ احتساب کو حکومت اور نیب کا گٹھ جوڑ قرار دیا۔
تازہ ترین