• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرمحمدایوب مینگل کی جدوجہدمشعل راہ ہے‘ ملک نصیرشاہوانی

کوئٹہ(پ ر)بی این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی موسیٰ بلوچ مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری ضلع کوئٹہ کے صدر رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ مستونگ کے صدر میر عبداللہ جان مینگل، عبدالغفار مینگل اور پارٹی کے دیگر عہدیداروں وکارکنوں نے گزشتہ روز سینئر رہنما قبائلی شخصیت حاجی میر محمد ایوب مینگل کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے بیٹوں میر سیف جان مینگل، میر یونس مینگل ،بھتیجے وحید مینگل اور ودیگر سے تعزیت اورفاتحہ کی رہنمائوں نےمرحوم رہنما کی سیاسی سماجی اور قبائلی خدمات جہدوجہد اور کائوشوں کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت پیش کی اورکہاکہ مرحوم نے ہمیشہ علاقے اور عوام کے بنیادی حقوق فلاح و بہبود ترقی و خوشحالی کے لیے جوکرداراداکیا وہ ناقابل فراموش اور نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے میر محمدایوب مینگل کے انتقال سے جوخلا پیدا ہواہے اس کو پرکرنے میں بہت وقت لگے گا۔
تازہ ترین