• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری

امریکا نے 84 جدید ترین پیٹریاٹ میزائل کویت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

کویت کےمیزائل شکن نظام کو اپ گریڈ کرنے کے لیے آلات کی فراہمی کی منظوری بھی دی گئی ہے، پروگرام کی مجموعی مالیت ایک ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد بتائی جارہی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے پیٹریاٹ میزائل اور میزائل شکن نظام سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا، اس کا مقصدمشرق وسطی میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

محکمہ خارجہ کے مطابق نان نیٹو اتحادی ملک کی مدد کرکے خارجہ پالیسی اور امریکا کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہے،اس مجوزہ فروخت سے کویت کو خطرات سے نمٹنے، تیل اور قدرتی گیس کےذخائر کو زیادہ محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین