آپ آف لائن ہیں
منگل11؍صفر المظفّر 1442ھ 29؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

فاطمہ سہیل کے بیٹے کی پہلی سالگرہ

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے بیٹے میہمت حیدر کی پہلی سالگرہ منالی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فاطمہ سہیل نے اپنے بیٹے میہمت حیدر کی پہلی سالگرہ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں فاطمہ سہیل اور میہمت حیدر کے ساتھ اُن کی امّی یعنی میہمت کی نانی بھی موجود ہیں۔

 فاطمہ سہیل نے بیٹے کی سالگرہ کی تھیم بلیو رکھی اور نیلے رنگ کا استعمال کرتے ہوئے میہمت کے لیے خصوصی کیک بنوایا۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے فاطمہ سہیل نے چند عزیز و اقارب کی موجودگی میں اپنے بیٹے کی پہلی سالگرہ منائی۔

یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فاطمہ سہیل نے اپنے بیٹے میہمت حیدر کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں فاطمہ سہیل نے اپنے سابق شوہر محسن عباس حیدر پر جنسی تشدد اور دھوکا دینے کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ عدالت تک گیا تھا اور دونوں کے درمیان 4 برس کی شادی کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی۔

فاطمہ سہیل اور محسن عباس حیدر کا ایک بیٹا ہے جو گزشتہ دِنوں ہی ایک برس کا ہوا ہے اور وہ بیٹا اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید