• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اہلیہ فاطمہ سہیل بچے کا ماہانہ خرچہ لینے کیلئے محسن عباس کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

سابق اہلیہ فاطمہ سہیل بچے کا ماہانہ خرچہ لینے کیلئے محسن عباس کیخلاف عدالت پہنچ گئیں 


لاہور (ایجنسیاں) اداکار محسن عباس کی سابق اہلیہ اور ماڈل گرل فاطمہ سہیل بچے کا ماہانہ خرچہ لینے کے لیے سابق شوہر کے خلاف عدالت پہنچ گئیں۔فاطمہ سہیل کی جانب سے بچے کا خرچہ لینے کی درخواست فیملی کورٹ میں دائر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر اداکار محسن عباس کو فریق بنایا ہے۔درخواست میں فاطمہ سہیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ بچے کا ماہانہ خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتی، عدالت سابق شوہر کو ماہانہ خرچہ ادا کرنے کا حکم دے۔فیملی عدالت کی جج مائرہ حسن نے فاطمہ سہیل کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر محسن عباس سے جواب طلب کرلیا ہے اور انہیں 16 دسمبر کو عدالت میں جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکار محسن عباس اور فاطمہ سہیل کا 4 برس کا ازدواجی سفر اختتام پذیر ہوا ہے انہیں لاہور کی فیملی کورٹ نے فاطمہ سہیل کے دعوے پرخلع کی ڈگری جاری کی تھی۔

تازہ ترین