• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن عباس نے طویل عرصے بعد نیا گانا ریلیز کردیا


پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکارمحسن عباس حیدرنے طویل عرصے بعد نئی طرز کا گانا ’ جب چھوٹے تھے‘ ریلیز کردیا۔

گلوکار نے اپنا گانا یوٹیوب پر ریلیز کرتے ہوئے مداحوں کو یادوں میں کھو جانے کا کہا اور لکھا کہ یہ گانا خصوصی طور پر آپ کے اندر کے بچے کیلئے ہے۔

04 منٹ اور 6 سیکنڈ پر مبنی گانے کی ویڈیو بھی گانے کے بول کی طرح خاصے دلچسپ ہیں۔

گلوکار کا یہ گانا ریلیز کرنے کا مقصد آج کے دور کے بچوں کو گزرے کل کے بچپن سے روشناس کرانے اور بڑوں کو ان کا بچپن یاد دلانا تھا۔


’جب چھوٹے تھے‘ میں محسن عباس نے آواز کا جادو جگایا ہے اور گانے کے کمپوزر اور لکھاری بھی خود ہی ہیں۔

گانے کے میوزک ڈائریکٹر سمیع خان ہیں جبکہ اس کی ویڈیو محسن عباس نے اشفاق احمد رانا کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ نےجنسی تشدد کرنے اور دھوکا دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد محسن عباس حیدر کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔

محسن عباس حیدر نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ان تمام تر الزامات کو بے بنیاد ٹھہرا دیا تھا۔

بعدازاں دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد ان کے درمیان خلع ہوگئی تھی۔

کیریئر کے حوالے سے بات کی جائے تو محسن عباس حیدر 'نامعلوم افراد' اور اس کے سیکوئل جیسی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین