• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بینک آف پنجاب ظفر مسعود نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ طبیعت بہت بہتر ہے، ماں کی دعائیں کام آگئیں۔

جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر مسعود نے کہا کہ بہت تیزی سے ریکور کررہا ہوں، انشااللّٰہ جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔

دوسری جانب وائس چیئرمین نجی اسپتال ڈاکٹر علی فرحان کا کہنا ہے کہ ظفر مسعود کے گھٹنے کی ایم آر آئی رپورٹ کا انتظار ہے، گھٹنے پر معمولی فریکچر ہے۔

ڈاکٹر علی فرحان کا کہنا تھا کہ ایم آر آئی رپورٹ کی بنیاد پر ضرورت پڑی تو آپریشن کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ظفر مسعود کے پورے جسم پر زخم آئے تھے لیکن وہ تیزی سے بھر گئے ہیں، ہاتھ کی ہڈی دو جگہ سے ٹوٹی تھی جس کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر علی فرحان کا کہنا ہے کہ امید ہے آئندہ چند روز میں ظفر مسعود کو گھر بھیج دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ ظفر مسعود سمیت دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

تازہ ترین