• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: طیارہ حادثے میں دوسروں کی مدد کرنے والے ہیروز

کراچی: طیارہ حادثے میں دوسروں کی مدد کرنے والے ہیروز


کراچی میں گزشتہ ہفتے طیارہ حادثہ کے دوران جہاں رش کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات رہیں وہیں کچھ ایسے ہیروز بھی سامنے آئے جنہوں نے حادثے میں بچ جانے والے دو خوش نصیبوں کی زندگی محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

جب بھی کوئی حادثہ ہوتا ہے خاص طور پر پاکستان میں ایک مجمع سا لگ جاتا ہے۔ ان میں سے کچھ تماش بین ہوتے ہیں اور کچھ واقعی مدد کا جذبہ لے کر سامنے آتے ہیں۔ طیارہ حادثہ کے دوران ایسے ہی کچھ افراد جنہوں نے زندہ بچ جانے والوں کی مدد کی، ہم آپ کو ان سے ملواتے ہیں۔

طیارہ حادثے کے بعد جہاں بہت سے ریسکیو اداروں نے اپنا فرض اد ا کیا وہیں کچھ عام افراد نے بھی اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اسے بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش بھی کی ان میں سے ایک بیکری پر کام کرنے والا لڑکا بھی ہے، جس نے بتایا کہ وہ طیارہ حادثہ کے وقت بائیک پر بیکری جارہا تھا، مگر حادثے کو دیکھ کر سب کچھ بھول بھال کر وہاں پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا اور اپنی استطاعت کے مطابق لوگوں کی مدد کی۔

پینٹر کا کا م کرنے والے محمد بشیر اور وقاص چوہدری بھی حادثہ کے وقت شور کی آواز سن کر جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کاموں میں ہاتھ بٹانے میں مصروف نظر آئے۔

ایک ہفتہ گزر چکا کاظم آباد کی فضا سوگ وار ہے۔ یہاں لوگ اب بھی طیارہ حادثہ کے بارے میں بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔

امدادی کاموں میں حصہ لینے والی شہری کہتے ہیں کہ حادثہ کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لینے والوں کے علاوہ شہریوں کے بےجا رش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔

تازہ ترین