• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈنگ کیس، شہباز شریف منگل کو نیب میں طلب

منی لانڈنگ کیس، شہباز شریف منگل کو نیب میں طلب


لاہور(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیخلاف جاری تحقیقات کو بروقت منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے انہیں نیب لاہور نے 2 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔

پیشی کیلئےنیب لاہورکی تحقیقاتی ٹیم نے کورونا کے پیش نظرانتظامات مزید بہتر کر لیے۔

اس حوالے سے نیب لاہور کیجانب سے شہباز شریف کو گزشتہ پیشی پر نیب کی ایس او پیز کے تحت باقاعدہ مفصل سوالنامہ بھی فراہم کیا گیا تھا اور ان کی خواہش کے مطابق انہیں مناسب وقت بھی فراہم کیا گیا تاکہ اس دوران وہ مطلوبہ مکمل ریکارڈ کی دستیابی ممکن بنا سکیں۔ 

نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے اس دوران کرونا وباء کے پیش نظر پہلے سے مزید بہتر انتظامات بھی مکمل کر لئے ہیں۔

تازہ ترین