• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار

جنوبی وزیرستان میں فرنٹیئر کور خیبر پختون خوا نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش بمبار کو گرفتار کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار خود کش بمبار کی شناخت نعمت اللّٰہ ولد موسیٰ جان کے نام سے ہوئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار خود کش بمبار نعمت اللّٰہ افغانستان کے صوبے قندھار کا رہائشی ہے۔

اپنے اعترافی بیان میں خودکش بمبار نے کہا کہ خودکش حملے کی تربیت 3 ماہ تھی، میں نے ایک ہفتہ کی ٹریننگ لی، تربیت میں ہمیں سکھایا گیا کہ گاڑی پر خود کش حملہ کیسے کرنا ہے،  یہ بھی تربیت دی گئی کہ چیک پوسٹ پر اور فوج پر کیسے خود کش حملہ کرنا ہے،  ہم 40 لوگ خوست میں اکٹھے ہوئے اور براستہ چیوار پاکستان میں داخل ہوئے ۔

قومی خبریں سے مزید