قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع مل گیا ہے۔
اظہر محمود اور جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے الگ الگ پریس کانفرنس کی اور پاکستان میں جاری ٹیسٹ سیریز سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔
ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کی پچ بیٹرز اور بولرز دونوں کے لیے اچھی تھی، راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا فیصلہ کل پچ دیکھنے کے بعد کریں گے۔
جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہم نے پچ کا معائنہ کیا ہے، ایسی کنڈیشنر میں کھیلنا ہمیشہ چیلنجنگ ہوتا ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ٹیم میٹنگ میں نعمان علی اور ساجد خان کے حوالے سے بات کی ہے، معلوم ہے کہ جنوبی افریقا کو اگلے ٹیسٹ میں ان دونوں بولرز کا چیلنج درپیش ہو گا۔
ایڈن مارکرم نے کہا کہ کیشَو مہاراج فٹ ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ کھیلیں گے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل کھیلا جائے گا۔