• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ یوسف زئی نے اپنی خفیہ محبت کی داستان بیان کر دی

پاکستان کی کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے اپنی خفیہ محبت کی خفیہ داستان بیان کر دی۔

ملالہ جو صرف 15 برس کی عمر میں طالبان کے قاتلانہ حملے سے بچنے کے بعد اپنے پہلے انعام نوبیل پرائز سے پوری دنیا میں پہچانی جاتی ہیں، کرکٹ منیجر عاصر ملک سے محبت کر بیٹھیں۔

امریکی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ اور ان کے شوہر عاصر نے اپنی نجی زندگی کی جھلکیاں شیئر کی ہیں، ان کی پہلی ملاقات 2018ء میں اکسفورڈ یونیورسٹی میں ہوئی، جہاں ملالہ فلسفہ، معاشیات، سیاست کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

ملالہ کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا تھا کہ میں کبھی شادی کروں گی، میں نے اپنے تعلق کو اس خوف سے راز رکھا کہ اگر مجھے کسی نے دیکھ لیا تو پاکستان میں تنازع کھڑا ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ کب دوستی محبت میں بدلی، پتہ نہ چلا، عاصر کو پرکھنے کے بعد اپنے والد سے کہا کہ میں شادی کے لیے تیار ہوں۔

دنیا کی کم عمر نوبیل امن انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کی علم بردار ملالہ یوسف زئی نے 2 سال کی محبت سے لے کر شادی تک کا سفر اپنی نئی کتاب ’فائنڈنگ مائی وے‘ میں بیان کیا ہے، یہ کتاب 21 اکتوبر سے دنیا بھر میں دستیاب ہو گی۔

واضح رہے کہ ملالہ کے شوہر عاصر ملک پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطان کے فرنچائز ڈیولپمنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

9 نومبر 2021ء کو برمنگھم کے ونٹر بورن ہاؤس اینڈ گارڈن میں ملالہ اور عاصر کا نکاح ہوا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید