• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹڈی د ل کے حملے کے پیش نظر محکمہ زراعت کے افسران و عملے کو ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)حکومت بلوچستان نے ٹڈی دل کے حملوں کے پیش نظر محکمہ زراعت کے افسران اور عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغرنے بلوچستان میںٹڈی دل کے حملوں کے پیش نظر اور زراعت کے شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے کورونا وائرس کے دوران لاک ڈائون کے باعث 21مارچ سے بند محکمہ زراعت کو فوری طور پرکھولتے ہوئے محکمے کے تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طو پراپنی ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنائیں۔
تازہ ترین