• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائر س کے باعث شہد ملک ظہیرالدین بابر آبائی گاؤں میں سپردخا ک

پشاور(نامہ نگار) کورونا وائر س کے باعث شہدہونے والے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر پشاور اور صدر پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملک ظہیرالدین بابر کو ان کے آبائی گاؤں کوہاٹ میں سپردخا ک کردیا گیا ۔خیبرپختونخوا پراسیکیوشن آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سنگین شاہ پریس سیکرٹری ذوالفقار علی سینئر وائس صدر شہزاد اقبال وائس صدر یوسف جمال، فضل قیوم خٹک، ارباب احتشام اور دیگر ممبران نے یسوسی ایشن کے صدر کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو برادری کے لئے ایک باقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔مرحوم کی خدمات کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت، ڈی جی پراسیکوٹر اور ہوم سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ دیگر سرکاری محکموں کی طرح پراسیکیوٹرز کو بھی جلد از جلد حفاظتی کٹس فراہم کئے جائیں تاکہ انصاف کے تقاضوں کو بخوبی سرانجام دے سکے کیونکہ کے پی پراسیکیوٹرز کرونا کی حفاظتی کٹس نہ ہونے کی وجہ سے سخت ذہنی دباو¿ کا شکار ہے انہوں نے شہید کے لواحقین کیلئے پیکج کا اعلان کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین