• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمنہ ملک کے جواں سال کزن کا کورونا سے انتقال، اداکارہ کی عوام سے احتیاط کی اپیل

آمنہ ملک کے جواں سال کزن کا کورونا سے انتقال


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی وی کی معروف اداکارہ آمنہ ملک کا جواں سالہ کزن کورونا کی وجہ سے انتقال کر گیا جس پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ بے شمار افراد نے اداکارہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

کزن کی وفات کے بعد اداکارہ نے اپنے وڈیو پیغام میں زار و قطار روتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ کورونا نہیں ہے وہ یقین کرلیں۔ میرا 23 سالہ کزن کورونا کا ہی شکار ہوا ہے جس کے دونوں پھیپھڑے کورونا کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا لیکن ان کی زندگی نہ بچ سکی۔

اگر آج یہ ہمارے ساتھ ہوا ہے تو کل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ احتیاط کریں اور گھروں میں ہی رہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ تصور غلط ہوگیا ہے کہ نوجوان لوگ کورونا سے بچ جاتے ہیں اور انہیں کچھ نہیں ہوتا۔اس کا واحد علاج صرف احتیاط ہے۔

تازہ ترین