• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھیاروں پر لگنے والی دولت آئندہ وباء روکنے کیلئے استعمال کی جائے،پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی (جنگ نیوز) مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سیاست دان ہتھیاروں پر لگنے والی دولت آئندہ وبا کو روکنے کے لیے استعمال کریں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس نے ہفتے کو روم میں 130 افراد پر مشتمل دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا، اس تقریب میں کورونا سے متاثرہ افراد نے بھی شرکت کی۔

اس دعائیہ تقریب میں 83 سالہ پوپ فرانسس لوگوں سے کئی میٹر دور بیٹھے رہے تاہم انہوں نے ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔

تازہ ترین