• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر ایک ہی روز میں خودکشی کے 2 واقعات، تمام تر افراد کو پاگل قرارد دے کر معاملہ رفع دفع کیا جانے لگا

اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر)تھر ایک ہی روز میں خودکشی کے 2واقعات۔خودکشی کرنےوالے تمام تر افراد کو پاگل قرارد دے کر معاملہ رفع دفع کیا جانے لگا۔تفصیلات کے مطابق تھر میں گزشتہ روز دو خودکشی کے واقعات ہوئے ہیں۔مٹھی شہر میں 23سالہ نوجوان میڈیکل ڈسپینسر رشی کمار نے گھریلو معاملات کے باعث بائی پاس کے قریب درخت میں پھندا ڈال کر اپنی جان گنوا دی۔جبکہ نواحی گائوں جڑھیار سومرو میں 30سالہ شادی شدہ خاتون نے گھر کے اندر کمرے میں چھت میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ایس ایچ او وجوٹو امین جونیجو نے بتایا کہ ورثاء کے مطابق خاتون نے اولاد نہ ہونے پر زندگی سے مایوس ہو کر خودکشی کی ہے۔تاہم مزید تفتیش کی جائے گی۔دریں اثناء تھرمیں گزشتہ دو ماھ کے دوران خودکشی کے 36واقعات پیش آ چکے ہیں۔مگر ورثاء بیشتر واقعات کا سبب ذہنی توازن درست نہ ہونے درج کرواتے ہیں جس سے تفتیش کا عمل مزید آگے نہیں بڑھ پاتا ہے۔تھر کے سماجی رہنمائوں نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی مکمل تفتیش کی جائے تا کہ حقائق کو جان کر ان پر اویئرنیس مہم چلائی جا سکے۔
تازہ ترین