• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باعث ملک میں صورتحال سنگین ہورہی ہے، مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں صورتحال سنگین ہورہی ہے، پچھلے گیارہ دن میں ملک میں کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیلا ہے، تین مہینوں میں عوام کو گمراہ کرنے کے علاؤہ حکمرانوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔ قوم اب حکمرانوں سے امید لگانا بند کردے اور اس سنگین صورتحال میں اپنے پیاروں کو نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑیں۔ ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں اپنے لوگوں کو بچانا ہے، یہ ہمارا فرض ہے۔ حالات ٹھیک نہیں ہیں، خدانخواستہ اگلے کچھ دنوں میں اموات تیزی سے بڑھ سکتی ہیں ۔
تازہ ترین