آپ آف لائن ہیں
پیر14؍ذیقعد 1441ھ 6؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مختلف شہروں میں طوفانی ہوائوں سے تباہی فیڈرز ٹرپ کرگئے، خاتون سمیت 4افرادزخمی

سکھر +ہالا+پڈعیدن(بیورو رپورٹ+نا مہ نگاران)مختلف شہروں میں تیز طوفانی ہوائو ں سےتبا ہی، فیڈرز ٹرپ کرگئے، خاتون سمیت4افراد زخمی،سکھر گرد نواح کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا، بجلی کے نظام پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے، متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے وسیع علاقہ بجلی کی سپلائی سے محروم ہوگیا۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تیز ہوائیں چلنے کا شروع ہونیوالا سلسلہ تاحال جاری ہے، مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ دن بھر آسمان پر بادل چھائے رہے اور وقفے وقفے سے گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں، تیز ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا، سکھر شہر سمیت مختلف اضلاع میں فیڈرز ٹرپ کرگئے اور بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اہم خبریں سے مزید