• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاہوں تو 2 گھنٹوں میں تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس گرادوں، فیصل واوڈا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہاہے کہ کراچی میں 69 غیرقانونی ہائیڈرنٹ ہیں جہاں سے پانی فروخت کیا جارہا ہے،اگر میں چاہوں تو انہیں 2گھنٹوں میں گرا سکتا ہوں، جنکی صبح دوپہرایک بجے ہوتی ہے وہ پی آئی اے چیئرمین کے پیچھے پڑے ہیں۔

طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں کوتاہی یا انسانی غلطی برداشت نہیں کی جائے گی، سندھ حکومت کی نااہلی ہے کہ جہاز حادثے کے لواحقین اپنے پیاروں کی میتوں کے لیے پریشان ہیں۔

سندھ کی تقدیر بدلنے کے لئے اٹھارویں ترمیم میں ترمیم کرنی ہو گی گورنر راج کے نفاذ کے لئے کوئی تجویززیرغورنہیں ہے، وہ کراچی میں اپنے حلقہ انتخاب میں راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہےتھے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ حکومت کی طرح راشن نہیں دے رہے،انسانوں کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین