• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئلہ زون کی بندش‘ کیخلاف کیکئی اقوام کی احتجاجی ریلی

پشاور (لیڈی رپورٹر ) درہ آدم خیل کیکئی اقوام نے کوئلہ زون کی بندش کیخلاف گزشتہ روز درہ آدم خیل سے پشاور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی اوروفاقی وصوبائی حکومت سے کوئلہ زون کوکھونے کامطالبہ کردیامظاہرین کاکہناتھاکہ درہ آدم خیل کے کوئلہ زون میں 18کمپنیزکام کررہی ہیں اقوام درہ آدم خیل کاتمام کمپنیز، کوہاٹ انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کیساتھ 2017ء سے10نکات پرمشتمل معاہدہ قائم ہے تاہم اثررسوخ استعمال کرکے ایک کمپنی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ھے جس کی وجہ سے23مارچ 2020سے کوئلہ زون مکمل بند ہے جسکے باعث شانگلہ وسوات کے20ہزارسے زائدمزدوروں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے تمام مزدورں کے گھروں میں فاقے پڑچکے ہیں جبکہ کوہاٹ انتظامیہ کوان کی کوئی فکرہی نہیں۔مظاہرین کاکہناتھاکہ نہ صرف اقوام درہ آدم خیل وتمام کمپنیزکا روزانہ کی بنیادپر20کروڑسے زائدکانقصان ہورہاہے بلکہ رائلٹی کی مدمیں حکومت کابھی نقصان ہورہاہے ایک کمپنی کے اثر و رسوخ اورکوہاٹ انتظامیہ کی غفلت کے باعث 30ہزار کے لگ بھگ کی آبادی شدید متاثر ہو رہی ہے بچوں کی تعلیم، صحت وعلاقائی روزگارتمام ترشعبے دائوپرلگ گئے ۔
تازہ ترین