• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمار بازوں اور اشتہاریوں سمیت 46 سماج دشمن پکڑے گئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 46 سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے6ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60لٹر شراب، ایک بوتل شراب، 180گرام چرس برآمد کر لی۔کہوٹہ سرکل پولیس نے تیتر کی بولی پر جواء کھیلنے والے14قمار بازوں کو گرفتار کرکے جوئے پر لگی رقم ایک لاکھ 71ہزار300روپے، 20 موبائل فون ،14تیتر اوردیگرآلات قماربازی برآمد کرلئے۔ 3ملزموں کو گرفتارکرکے11سو سے زیادہ پتنگیں اور7ڈوریں بھی برآمد کر لی گئیں ۔ پولیس نے کیٹیگری اے کے 2اشتہاریوں سمیت 6اشتہاری مجرموں کو بھی دھر لیا۔ پولیس نے ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون میں 4ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ وایمونیشن برآمد کر لیا۔ صادق آباد پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 3ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔وفاقی پو لیس نے بھی ڈکیت گروہ کے دو ملزموں سمیت 10ملزما ن کو گرفتار کر کے دو آٹورکشے،موبائل فون ،چرس اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے۔
تازہ ترین