لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 70 ہزار سے زائد ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 70 ہزار 381 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 499 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 43 ہزار 73 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 25 ہزار 809 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے دیگر صوبوں سے زیادہ یعنی 28 ہزار 245 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ اس کے نتیجے میں اموات بھی تمام صوبوں سے زیادہ یعنی 481 ہو چکی ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 56 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 475 ہو گئی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 540 ہو چکی ہے جبکہ اموات 453 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 4 ہزار 193 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 46 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: آمنہ ملک کے جواں سال کزن کا کورونا سے انتقال
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ہزار 418 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 27 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 678 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 251 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 6 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔