• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں بنڈسلیگا فٹ بال لیگ کے مقابلے جاری


جرمنی میں بنڈسلیگا فٹ بال لیگ کے مقابلے جاری ہیں، بائرن میونخ نے فورٹونا ڈسلڈورف کو0-5 سے شکست دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد بنڈسلیگا پہلی بڑی فٹ بال لیگ ہے جس میں کھلاڑی ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔ بائرن میونخ نے فورٹونا ڈسلڈورف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دے دی۔

رابرٹ لیوانڈووسکی نے 2 جبکہ میتھیاس، بینجمن اور الفانسو نے ایک ایک گول اسکور کیے۔

دیگر میچوں میں ہوفن ہیم نے ماینز کو 0-1سے، اینکراخٹ فرینکفرٹ نے وولفسبرگ کو 2-1سے جبکہ ہارتا نے اگزبرگ کو 2-0 سے ہرا دیا۔

بائرن میونخ لیگ میں 67 پوئنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔  

تازہ ترین