• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن نے وہ سکھایا جو 78 سال میں نہ سیکھ سکا، امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امتیابھ بچن کا کہنا ہے کہ لا ک ڈاؤن نے اُنہیں وہ سب سکھایا ہے جو وہ گزشتہ 78سال میں نہیں سیکھ سکے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے اپنا ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا، جس میں ایک تصویر اداکار کی جوانی کی ہے جبکہ دوسری طرف اُن کی حال ہی کی ایک تصویر ہے۔


فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’اِس لاک ڈاؤن نے مجھے وہ سب سیکھنے اور سمجھنے کے قابل بنایا ہے جسے میں 78 سالوں کے دوران سمجھنے اور سیکھنے سے قاصر رہا تھا۔‘

امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں اور باآسانی سچائی کا اظہار کرسکتا ہوں۔‘

اِس سے قبل اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی 44 سال پُرانی فلم ’کبھی کبھی‘ اور حال ہی میں ڈیجیٹل ریلیز کی جانے فلم ’گلابو ستابو‘ کا ایک فوٹو کولاج پوسٹ کیا تھا۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو کولاج کے ساتھ امیتابھ بچن نے ماضی کے قیمتی لمحات کو یاد کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ایک تصویر 44 پرانی ہے جب میں سری نگر میں اپنی فلم ’کبھی کبھی‘ کے گانے ’کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے‘ کی ہے جبکہ دوسری تصویر فلم ’گلابو ستابو‘ کے گانے ’بن کے مداری کا بندر‘ کی ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں اداکار نے ہندی میں لکھا کہ’کیا تھے اور اب کیا بنا دیا۔‘

تازہ ترین