• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کےخلاف کراچی میں احتجاج کا سلسلہ جاری

میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کےخلاف کراچی میں احتجاج کا سلسلہ جاری


جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف کراچی میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

مظاہرین نے حکومت سے میرشکیل الرحمٰن کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

کراچی میں جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

آزادی گلی کے احتجاجی کیمپ میں صحافی تنظیموں، سول سوسائٹی کے نمائندوں و رہنماؤں نے شرکت کی۔

چیئرمین ایپنک دارا ظفر کا کہنا تھا کہ میر صاحب اور ان کی ٹیم اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کریگی

ایسوسی ایشن آف کیمرہ جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری فرحان الیاس کا کہنا تھاکہ میر شکیل الرحمٰن کی باعزت طریقے سے رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

احتجاج میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اقبال خاکسار، صدر دی نیوز ایمپلائز یونین سعید پاشا، جنرل سیکریٹری جاوید پریس رانا محمد یوسف سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین