کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے یا مزید سخت کردیا جائے۔
شہری حکومت کی جانب سے طے کردہ ایس اوپیز اور سماجی فاصلے کی پابندی پر عملدرآمد پر اتفاق کرتے ہیں۔
تاہم کاروبار کے اوقات کار پر شہریوں کی آراء تقسیم دکھائی دیتی ہے۔
کچھ علاقوں میں شہریوں نے 14 روزہ مکمل لاک ڈاؤن کرنے کی بھی تجویز دے دی۔