• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کا حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی پر اظہار غم

پرویز الہٰی کا حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی پر اظہار غم


اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز کے مزار کی بے حرمتی پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف امت مسلمہ متفقہ لائحہ عمل اپنائے۔

مسلم لیگ (ق) کے رہنما نے کہا کہ اس ناپاک جسارت پر امت مسلمہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ایسی حرکت کرنے والے مسلمانوں میں انتشار اور فتنہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان، حکومت شام سے رابطہ کرکے ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کرے۔

تازہ ترین