• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے اپنی سیاست بچانے کیلئے قوم کو داؤ پر لگایا، مصطفیٰ کمال

حکمرانوں نے اپنی سیاست بچانے کیلئے قوم کو داؤ پر لگایا، مصطفیٰ کمال


پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے اپنی سیاست بچانے پر ساری صلاحیت صرف کرکے پوری قوم کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور نیشنل کونسل اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ حکومتی تذبذب کے باعث پاکستان میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی قوم کو نا اہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی۔

مصطفیٰ کمال نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ فوری طور پر اپنے اپنے علاقوں میں قرنطینہ مراکز کے لیے جگہیں دیکھنا شروع کردیں۔

تازہ ترین