• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتالوں میں حالیہ جھگڑے، ڈاکٹر سعد نیاز کی مذمت

اسپتالوں میں حالیہ جھگڑے، ڈاکٹر سعد نیاز کی مذمت


سول اسپتال اور این آئی سی وی ڈی میں حالیہ جھگڑوں کے بعد ڈاکٹر سعد نیاز نے ان جھگڑوں کی مذمت کی ہے۔

اپنے ایک آڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ہلڑ بازی سے ڈاکٹروں کا مورال کافی گِر چکا ہے۔

ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کا سختی سے تدارک کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کو حکومت کی جانب سے مالی پیکیج ملنا چاہیے۔

ڈاکٹر سعد نیاز نے کہا کہ ڈاکٹروں کی سیکیورٹی کے لیے اسپتال میں رینجرز کو تعینات کیا جائے۔

تازہ ترین