• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان سے زیادہ ہیں، عمران خان


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہیں جبکہ بھارت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں دوگنی ہیں۔

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر ایک بیان میں کہا کہ ہم نے پیٹرول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان کے مقابلے میں دوگنی ہیں جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان سے 50 سے 75 فیصد زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزارتِ خزانہ نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول، مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافہ کردیا ہے۔

تازہ ترین