• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں لازمی سروسز ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیدوار کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو ارسال کی گئی سمری میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے آئندہ 6 ماہ کے لیے ہڑتال اور احتجاج پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دوران عوام کو ضرویارت زندگی فراہم کرنے میں تعطل سے بچنے کے لیے لازمی سروسز ایکٹ لاگو ہوگا۔ لازمی سروسز ایکٹ نافذ ہونے کے بعد ہڑتال اور احتجاج کرنے والے ملازمین کو برطرف اور گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن میں لازمی سروسز ایکٹ کی منظوری دے گی۔

تازہ ترین