آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حادثات میں 5 افراد ہلاک، 14 زخمی، 2 موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں

خیرپور+پڈعیدن+سامارو(بیورورپورٹ+نا مہ نگاران) حادثات میں5 افراد ہلاک،14 زخمی ،2 موٹر سائیکلیں ٹکراگئیں ،خیرپور:پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 55 سالہ چرواھے الہودھایو ساکھانی کو قتل کردیا واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے بتایا گیا ہے کہ چرواھا الہودھایو گائوں کے قریب بکریا ں چرارہا تھا ۔ دریں اثنا ء قومی شاہراہ اور دیگر سڑکوں پر حادثات میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں غلام مصطفیٰ ، محمد بچل ، حاجی دوست علی ، خادم حسین ، ہادی ڈنو، منصور احمد ، شہباز علی ، کامران اور دیگر شامل ہیں۔پڈعیدن نیشنل ہائی وے روڈ نوشہروفیروز کے قریب 2 موٹر سائکلیں آمنے سامنے ٹکرانے کے بعد ٹریلر کے نیچے آگئیں۔ جس کے نتیجے میں نوشہروفیروز کے رہائشی 2 نوجوان اویس شاہ اور عبدالقادر سولنگی موقع پر جاں بحق ہوگئے اس حادثے میں ایک نامعلوم راہگیر زخمی بتایا جارہاہے جس کی پہچان نہیں ہوسکی ہے،ہنگور جہ:سومرا محلے میں ڈاکوئوں نے فنکشنل لیگ کے کارکن اور سماجی ورکر امان اللہ سومرو کے گھر میں گھس کرہزاروں روپے کا سامان چوری کر کے فرار ،مقدمہ درج نہیں ہوا۔سامارو:شادی کی تقریب میں بھٹی و چاوڑا برادری میں معمولی بات پر جھگڑا ہو گیا ۔جھگڑے کے دوران کلہاڑی کا وار لگنے سے رانوبھٹی، خمیسو بھٹی شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں تعلقہ ا سپتال سامارو لایا گیا جہاں رانو بھٹی کی حالت خراب ہونے کے باعث ڈیوٹی ڈاکٹر نے حیدرآباد ریفر دیا جب کہ پولیس نے فضل چاوڑا سمیت 3 افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔چمبڑ: گوٹھ کرم خان رند میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان سگے بھائیوں نے والد سے ناراض ہو کر خودکشی کر لی۔خودکشی کرنے والوں میں چندرکولہی اور جامنکولہی شامل ہیں۔

سندھ بھر سے سے مزید