• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر آج سے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی دفاتر کو(آج)پیر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو یکم جون سے حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو صاف ستھرا رکھنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ۔وفاقی نظامت تعلیمات اسلام آباد کے زیر اہتمام 423تعلیمی اداروں کے تمام سربراہان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات کے مطابق یکم جون سے اپنے اداروں میں تمام غیر تدریسی عملہ حاضری کو یقینی بنائیں، تمام سربراہان اپنے اداروں کو صاف ستھرا بھی رکھیں۔ کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کیلئے اسٹاف کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔
تازہ ترین