• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرپی او آفس اسسٹنٹ کا کورونا مثبت‘ تمام ملازمین کے ٹیسٹ کرانیکا حکم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفس کے اسسٹنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تمام آفس ملازمین کے ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلم لودھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ چند روز پہلے مثبت آنے پر انہیں گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا جس کے بعد آر پی او ڈاکٹر سہل حبیب تاجک نے ریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں کام کرنے والے ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔ ادھر راولپنڈی پولیس کے 5ایس ایچ اوز سمیت 17پولیس افسران و ملازمین کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جن میں سب سے پہلے 23اپریل کو ہیڈ کانسٹیبل آصف خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا۔ دیگر افسران اور ملازمین جو اب تک کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں ان میں کانسٹیبل فیض الحسن، محمد سلیم، شاہد حبیب، محمد یاسر، صفدر محمود، وقاص اشتیاق، ہیڈ کانسٹیبل آصف خان، امیر مختار، وسیم، فیصل عزیز، سب انسپکٹرز احسن تنویر کیانی، راشد محمود، شکیل احمد، انوار الحق، جونیئر ٹریفک وارڈن عثمان مبارک، انسپکٹرز اعجاز حسین اور ندیم عباس شامل ہیں۔
تازہ ترین