• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ٹیم کا صارفین کیخلاف آپریشن،10ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو رورل سب ڈویژن عارفوالہ کا نادہندہ ٹیوب ویل صارفین کے خلاف آپریشن ۔26لاکھ74ہزار روپے سے زائد واجبات ادا نہ کرنے پر10ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کردیے گئے۔ آپریشن کے دوران میپکو ٹیموں کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑاٹیم پر پتھراؤ اور ان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ ایس ڈی او نے کارسرکار میں مداخلت اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر تھانہ صدر عارفوالہ میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دے دی۔
تازہ ترین