• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ کا ہسپانوی عنوان پر مبنی نیا گاناجاری


کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا گانا ’Te Quiero‘جاری ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے اپنے نئے گانے ’Te Quiero‘ کی 3 منٹ 45 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو شیئر کی جسے اُن کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔


آئمہ بیگ کے اِس گانے کا عنوان ہسپانوی زبان میں ہے جس کا اُردو زبان میں مطلب ہے کسی سے اپنی محبت کا اظہار کرنا۔

’Te Quiero‘ میں آئمہ بیگ کے ساتھ مشہور نوجوان گلوکار ہادی اُپل بھی ہیں، دونوں گلوکاروں نے اِس گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

آئمہ بیگ اور ہادی اُپل کے اس نئے گانے کو کمپوز کرنے والے شیراز اُپل ہیں جبکہ اِس گانے کو شکیل سہیل نے ترتیب دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آئمہ بیگ نےکہا کہ ’آخر کار ’Te Quiero‘ ریلیز ہوگیا اور مجھے یقین ہے کہ آپ سب ہمارا یہ نیا گانا سُن کر بےحد خوش ہوں گے۔‘

آئمہ بیگ نے کہا کہ ’ہم نے اِس گانے کو بنانے میں بہت محنت کی تھی اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہمیں لگ رہا تھا کہ شاید ہم یہ گانا جاری نہ کرسکیں۔‘

گلوکار ہ نے کہا کہ ’ہادی اُپل کے ساتھ کام کرنے پر بہت خوش ہوں اور اپنی ٹیم کی بھی شُکر گُزار ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اُمید کرتی ہوں کہ آپ سب کو ہمارا یہ نیا گانا پسند آئے گا۔‘

آئمہ بیگ اور ہادی اُپل کے اِس گانے کویوٹیوب پر صرف چند ہی گھنٹوں میں 20ہزار سے زائد افراد سُن چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ہادی اُپل پاکستان کے نوجوان گلوکار ہیں اُن کے مشہور گانوں ’تُو کُجا من کُجا‘، ’تیرا تے میرا‘ اور ’دیوانگی‘ شامل ہیں۔

تازہ ترین