ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن کی جانب سے شاہی خاندان کے رکن کی حیثیت سے چکاچوند پر مبنی زندگی کے بجائے امریکا میں اپنے طور پر زندگی گزارنے کے فیصلے کے بعد ان کے کالعدم شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 13 لاکھ سے کم ہوکر1 کروڑ 11 لاکھ ہوئی ہے۔
35 سالہ شہزادہ ہیری اور 38 سالہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے سینئیر رکن کی حیثیت ترک کرنے سے قبل اپنی آخری ذمہ داری اس سال مارچ میں نبھائی تھی۔
جس کے بعد سے اب وہ اپنی زیادہ توجہ اپنے طور پر امدادی کاموں اور لاس اینجلس میں زیادہ آزادانہ اور نجی قسم کی زندگی گزارنے کی جانب مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
تاہم اس فیصلے کے نتیجے میں انہیں دو لاکھ فالوورز کو کھونا پڑا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اب وہ اپنے سابقہ اکاؤنٹ سے پوسٹ نہیں کرسکتے ہیں۔
شہزادہ ہیری اور میگن کو سسیکس رائل برانڈنگ کو شاہی خاندان کی حیثیت ترک کرنے پر مجبوراً چھوڑنا پڑا اور اس کے بجائے دی فرم نامی ایک آرچ ویل فاؤنڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے۔
اب خیال کیا جارہاہے کہ اسکا باقاعدہ آغاز کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد ہوگا، جس میں دونوں کی جانب سے امدادی اور نئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی شامل ہوں گی۔
یاد رہے کہ اس وقت برطانوی تخت و تاج کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے چھوٹے صاحبزادے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل، اداکار ٹیلر پیری کے ہالی ووڈ مینشن میں اپنے ایک سالہ بیٹے آرچی کے ساتھ مقیم ہیں، اور چیئرٹی پر مبنی کاموں میں مشغول رہتے ہوئے گمنامی کی زندگی گزارنے کے زیادہ خواہشمند ہیں۔