• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرزاسپتالوں میں امن و امان کو یقینی بنائیں ،کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ طبی عملہ کے ساتھ بد تمیزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،ڈپٹی کمشنرزاسپتالوں میں امن و امان کو یقینی بنائیں انھوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسپتالوں میں امن و امان کو یقینی بنانے اور ڈاکٹرز اور طبی عملہ کے ساتھ بدتمیزی کے کسی بھی قسم کے واقعہ کی روک تھام کے لئے ضرور ی اقدامات کریں اور طبی عملہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں ان کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کریں کمشنر نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں امن و امان خراب کر نے اور طبی عملہ کے فرائض میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی طبی عملہ کو تحفظ فراہم کر نے اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدمات کر لئے گئے ہیں ا نھوں نے کہا کہ اسپتالوں میں امن و امان خراب کرنے یا طبی عملہ کے ساتھ تعاون نہ کرنے ان کے ساتھ بدتمیزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
تازہ ترین