• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہریت رکھنے والےقیدی کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے امریکی شہریت رکھنے والے ملزم امیر علی کی درخواست ضمانت پر نیب پراسیکوٹر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے فریقین سے 15 جون کو جواب طلب کرلیا ہے۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں امریکی شہریت رکھنے والے ملزم امیر علی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم کی عمر 78 سال ہے،جیل میں شدید علیل ہیں، ملزم جیل میں کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے، بیماری کی وجہ سے امیر علی کا وزن 45 کلو تک رہ گیا، علاج کروانا ہے، ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ملزم امیر علی کی درخواست ضمانت پر نیب پراسیکوٹر سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے فریقین سے 15 جون کو جواب طلب کرلیا ہے۔ نیب کے مطابق ملزم نے سرکاری زمین پر ہاؤسنگ بنا کر شہریوں سے فراڈ کیا ہے۔
تازہ ترین