• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ اکیڈمی نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی قومی کرکٹ اکیڈمی پیرسے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تبدیل ہوگئی ۔ مدثر نذر کی جگہ ڈائریکٹر ندیم خان باقاعدہ نگران بن گئے ہیں۔ انہیں دو ڈائریکٹرز مدثر نذر اور ہارون رشید کا کام سونپا گیا ہے ۔ ری اسٹرکچرنگ کے دوران پی سی بی کی ہائی پرفارمنس سنٹر میں تین تعیناتیاں کی ہیں اور دعوی کیا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر پروفیشنل انداز میں ملک میں کرکٹ ٹیلنٹ کو بہتر بنائے گا۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ڈومیسٹک اور گراس روٹ کرکٹ کو دیکھیں گے۔ ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن کوچز کی ڈیویلپمنٹ اور ایجوکیشن جبکہ ہیڈ آف انٹرنیشنل ثقلین مشتاق کھلاڑیوں کی ڈیویلپمنٹ کی منصوبہ بندی کریں گے ۔ ثقلین مشتاق اگلے ہفتے سے ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ بریڈ برن ابھی نیوزی لینڈ میں ہیں۔

تازہ ترین