• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں تمام زبانیں بولنے والوں کا حق چھینا گیا،ایم کیوایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سندھ اسمبلی میں پا رلیما نی لیڈر کنو ر نوید جمیل نے کہا ہے کہ بدھ 27 مئی کو وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈومیسائل کے حوالے سے ایک کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا،لیکن یہ کمیٹی میریٹ پر بنائی جاتی تو اچھا ہوتا! کیونکہ کراچی اور حیدر آباد سمیت شہری علاقوں کی لاکھوں ملازمتیں جعلی ڈومیسائل پر میرٹ کے خلا ف بانٹی گئیں، سندھ کی بیورو کریسی نے ایک منظم سازش کے تحت جعلی ڈومیسائل بنائے، کراچی میں تمام زبانیں بولنے والوں کا حق چھینا گیا، ہندوستان میں جو مودی کی مسلمانوں کے ساتھ پالیسی ہے، سندھ حکومت اسی پالیسی پر شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ سلو ک کررہی ہے۔
تازہ ترین