• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضرورت محسوس کی تو لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائیگا، ہمایوں اختر

’ضرورت محسوس کی تو لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائیگا‘


کراچی (ٹی وی رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے کہاہے کہ ہم نے این سی سی بنائی این سی او سی بنائی ان اداروں میں تمام پارٹیوں کی شمولیت ہے اور فیصلے آپس میں مل جل کر ہوتے ہیں یہ بات دوسری ہے کہ اپوزیشن ٹاک شوز میں دوسری بات کررہی ہوتی ہے،جہاں ہم نے ضرورت محسوس کی تو لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو کے پروگرام ’آپس کی بات‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام میں مسلم لیگ نون کے رہنما محمد زبیر،دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان اور تجزیہ کار ارشاد بھٹی بھی شامل گفتگو رہے۔

محمد زبیر نے کہا کہ عثمان بزدار اور محمود خان وزیراعظم عمران خان کی بات نہیں سنتے ،تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاکہ اسمارٹ لاک ڈائون کہاں ہے،دفاعی تجزیہ کاراعجازاعوان نے کہاکہ لداخ کے بہت سی جگہوں پر چین کا کلیم ہے۔

تازہ ترین